کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایک حالیہ اعلان میں ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا اور ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیونگ ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے افراد کی گاڑی اور موٹر سائیکلیں ضبط ہوں گی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے لیے ایک اور نظام لا رہے ہیں، دو دفعہ ایک ہی شخص کے چالان پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیورز پر درج ذیل جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
موٹر سائیکلیں: بغیر موٹرسائیکل لائسنس چلانے پر 1000 روپے وصول کیے جائیں گے۔
پبلک سروس گاڑیاں (PSVs) اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں (LTVs): درست لائسنس کے بغیر PSV یا LTV چلانے پر ,1000 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔