ملاقات میں ملکی صورتِ حال، مدارس رجسٹریشن، پاراچنار کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں تینوں گورنروں نے پارا چنار کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعائدہ کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سات جنوری کو گورنرز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا جس کی میزبانی وہ خود کریں گے۔
گورنرز کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور ملک کی ترقی و خوش حالی پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔