Light
Dark

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے پر ایک آدھ دن میں پیشرفت ہو جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تحریک انصاف کے ساتھ ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے لیکن گارنٹی نہیں کہ کون سی بات مانیں گے اور کون سی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ہی اگر یہ کہہ دیا جائے کہ یہ یہ باتیں مان لیں تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر ایسی صورت حال سامنے آگئی ہے کہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *