ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار امن کیلئے ضلع میں بنکرز کوگرانےکو یقینی بنایا جائے گا، کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر کرم میں دیرپا امن کے دشمن ہیں، کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں، کچھ عناصر صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کوغلط رنگ دے رہے ہیں۔