Light
Dark

پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بے نظیر بھٹو کی برس پرپاکستان ریلوے نے لاہور سے گڑھی خدا بخش کیلئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے چلے گی اور 27دسمبر کوصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو اسٹیشن پر پہنچے گی۔

یہ خصوصی ٹرین 27 دسمبر کی شام 7بجے شاہ نواز بھٹو اسٹیشن سے واپس لاہور کے لئے روانہ ہوگی اور 28 کی صبح نو بج کر بیس منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *