Light
Dark

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے کوٹہ ختم

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے کوٹہ ختم کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فوتگی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی اس طرح کا فیصلہ کرچکی ہے۔