Light
Dark

کراچی: محکمہ موسمیات نے اس  موسم سرماکے دوران  بارش کا کم امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج تیز ہوائیں چلتی رہیں گی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں چل  سکتی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں درجہ حرارت 10سے12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کے مضافات میں کہیں کہیں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں بھی جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہےکہ کراچی میں رواں  موسم سرما  بارش کا امکان کم  ہے، یہ  موسم سرما شہر قائد میں زیادہ تر خشک گزرنے کا امکان ہےجب کہ 24 اور 25 دسمبر کو بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *