Light
Dark

اسلام آباد: قومی ائیر لائن کی نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکامی پر  اتحادیوں  نے موجودہ حکومت  کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت دوسری بار قومی ائیر لائن کی نجکاری میں کامیابی کے لیے پُراعتماد  ہے لیکن نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکامی پر اتحادیوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ نجکاری میں ناکامی انتظامیہ کی نااہلی ہے جب کہ مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ نجکاری کی کوشش نان پروفیشنل تھی اور عجلت میں کی گئی۔

پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جتنی بولی دی گئی اتنی تو کراچی اسلام آباد بس سروس کے لائسنس کی بھی نہیں ہوتی۔

اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ اب یورپ اور دیگر روٹس بحال ہوگئے ہیں ، نجکاری کمیٹی بھی بنادی ہے ، اب زیادہ آفرز آنے کی امید ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کی پہلی کوشش میں حکومت نے 85 ارب روپے کی توقع کی تھی مگر اسے صرف 10 ارب روپے کی بولی ملی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *