Light
Dark

شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید

۔ 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے

لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا

25/26لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں

نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے

پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی

اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے

پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے

پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں

پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی

پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *