Light
Dark

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے 2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستاں کو دے دی ہے۔

ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستاں بھارت کا فیوزن فارمولا اپلائی ہو سکتا ہے۔

پاکستاں اور بھارت کے درمیاں چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا۔

پاکستاں اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *