Light
Dark

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو بھیک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اِندور میں بھکاریوں کو پیسے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف آگاہی مہم اس ماہ کےآخر تک جاری رہے گی اور یکم جنوری سے بھیک دینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

اِندور پولیس کا کہنا ہے کہ بھیک کے خلاف ہماری مہم اس ماہ کے آخر تک چلے گی اور یکم جنوری سے بھیک دینے والوں پر ایف آئی آر کاٹی جائےگی۔ 

پولیس حکام نے لوگوں سے درخواست کی کہ بھکاریوں کو بھیک دے کر اس گناہ میں حصے دار نہ بنیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ کچھ ماہ میں بہت سے گینگ پکڑے ہیں جو لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *