Light
Dark

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 نومبر کے پر تشدد واقعات پرفوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علی محمد خان سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے، ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا، بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباؤ ڈالنا بند کیا جائے، اس دوران اراکین پر دباؤ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *