خاتون نے اپنی والدہ کو گردہ عطیہ کیا تھا خاتون کو سور کا گردہ لگادیا گیا
امریکا سے تعلق رکھنے والی سیاہ فام خاتون جو سور کا گردی لگادیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوانا لونی خاتون کو سور کے گردے کی پیوند کاری کر دی گئی جس کے بعد وہ روبہ صحت ہیں۔
خاتون نے 1999ء میں اپنی والدہ کو ایک گردہ عطیہ کیا تھا جبکہ ان کے اپنے باقی بچنے والے ایک گردے نے حمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے کچھ سال بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ خاتون کا تعلق امریکی ریاست الاباما سے ہے اور وہ اس وقت جانور کے اعضاء کی پیوند کاری کے ساتھ دنیا کی واحد زندہ شخص ہیں۔
ٹوانا لونی کی 25 نومبر کو 7 گھنٹے کی سرجری ہوئی تھی۔
ٹرانسپلانٹ ٹیم کی سرجن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ گردہ بنیادی طور پر ایک زندہ عطیہ دہندہ کے گردے کی طرح کام کرتا ہے۔
سرجن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے شوہر نے کئی سال میں پہلی بار اپنی اہلیہ کے گالوں میں گلابی پن دیکھا ہے۔ پیوندکاری کے 3 ہفتے بعد خاتون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں، مجھے یہ تحفہ ملنے پر خوشی ہے، زندگی کا یہ دوسرا موقع ہے