صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا میں بیٹھے بابو پہلے ہی گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود اب 25.78 فیصد اضافے کا فیصلہ ناانصافی ہے۔ بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کبھی بھی ایسے یک طرفہ اور جبری فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے عوام پر مذید مہنگاٸی کا بوجھ ڈالا جائے۔ وزیر اعظم اوگرا کے ظالمانہ فیصلے کا فوری نوٹس لیں۔