وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تصویر تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکتی، ہر طرح کے آن لائن کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، بچوں کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے۔
وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کا انٹرنیٹ کی بندش اور رفتار کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا آئی ٹی منسٹری ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم نے اس ملک کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو محفوظ بنانا ہے، ہم شہریوں کے ڈیٹا کی پروٹیکشن اور سیفٹی کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہنا تھا نا تو انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق ہے اور نا ہی اس کا کوئی فائدہ ہے، میرے ہاتھ میں کوئی بٹن نہیں ہے کہ انٹرنیٹ بند کر دوں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کچھ ایشوز آ