کمشنر کراچی نے ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 94 روپے فی کلو مقرر کردی۔
نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایکس فلور ملز کے لیے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87 روپے فی کلو ہوگی، فائن چکی کے آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 92 روپے مقرر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔
چکی کے آٹے کی قیمت فی کلو 115 روپے مقرر کی گئی ہے، دکاندار، آٹا فروش سرکاری قیمت کی فہرست نمایاں آویزاں کریں، مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔