Light
Dark

کوئی ہے جو چاہتا ہے کہ یہ لڑائیاں ختم نہ ہوں، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاستدان ہوش کے ناخن لیں، کوئی ہے جو چاہتا ہے کہ یہ لڑائیاں ختم نہ ہوں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ آدھا ملک گنواکر ، آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے خون سے زمین رنگواکر بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہیں لیے، 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ملک دو لخت ہونے پر اسٹیلشمنٹ سیاستدانوں پر الزام لگاتی ہے اور سیاستدان جنرل یحییٰ پر الزام لگاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ یہ ایسا ملک ہے، جس میں ایک وزیراعظم پھانسی چڑھ گیا، آزادی کے بعد ایک وزیراعظم قتل ہوا, جس کا خون آج بھی ہوا میں اڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاستدان ہو، وہ کسی کو گولی نہیں مارتا، اس کی خوبی یہ ہے وہ بغیر گولی چلائے بات چیت کرکے مسائل حل کرتا ہے، وہ پیچھے قائداعظم کی تصویر

لگی ہے، ایک سیاسی کارکن نے قلم کی طاقت سے پاکستان بنایا، یہ ملک گھوڑے پر بیٹھے کسی بندوق والے نے ہمیں نہیں دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت، نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے ہاتھ میں نہیں، یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، آئیں حق کی بات کہنے کی ہمت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *