Light
Dark

جامعہ کراچی میں داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند امیدوار داخلہ ٹیسٹ فارم اور فی واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے فارم 7500 روپے پروسیسنگ فیس جمع کرانے کے بعد فی واؤچراوردستاویزات کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا جو 09 دسمبر تا 16 دسمبر2024 ء تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *