Light
Dark

آج سے ملک بھر میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے 143 اضلاع میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے۔

22 دسمبر تک جاری رہنے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ مہم حالیہ پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیشِ نظر شروع کی گئی ہے، سات روزہ انسداد پولیو مہم میں پنجاب کے36 اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ، خیبر پختونخوا کے 36 اضلاع میں 72 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں 1کروڑ 6لاکھ اور بلوچستان کے 36 اضلاع میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے5 اضلاع میں بھی 8 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *