
دہشتگردوں کے ہاتھوں آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کے قتل عام کو دس سال مکمل ہوگئے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بےنقاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں