Light
Dark

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے والد کے میوزک انڈسٹری سے بریک لینے کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا پر اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے درمیان علیحدگی کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اے آر رحمان انڈسٹری سے ایک سال کا وقفہ لیں گے، ان خبروں پر اب  اے آر امین کا سوشل میڈیا پر  ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اے آر امین نے والد کے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لینے سے متعلق پوسٹ  شیئر  کرتے ہوئے اپنے  ردعمل میں لکھا کہ’  اے آر رحمان کا میوزک سے ایک سال کا طویل وقفہ کچھ بھی نہیں صرف جھوٹی افواہیں ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *