پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ خاران میں بھی ملزمان زیر تعمیر عمارت کے قریب 2 دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔