سینیٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ نے سول نافرمانی کی کال دے رکھی ہے اور کہتے ہیں بات چیت کریں، کوئی نہیں چاہتا جو آپ نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں کیا وہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور بنیادی حقوق کا دور بحال ہو تو پہلے آپ کو غیر جمہوری کارروائیوں کا راستہ روکنا ہوگا۔