Light
Dark

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *