وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3، 4، 13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان پر ایم ڈی کیٹ 2024ء کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام عائد ہے، ان ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا