آئی جی جیل بلوچستان شجاع کاسی نے بتایا ہے کہ قیدیوں کو ’اسکیبیز‘ نامی جلدی بیماری لگی ہے۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ یہ بیماری نئے آنے والے قیدیوں سے دیگر قیدیوں کو لگی ہے۔
آئی جی جیل بلوچستان شجاع کاسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمۂ صحت کی میڈیکل ٹیم قیدیوں کے علاج کے لیے جیل پہنچ گئی ہے