امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وکٹوریہ میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وکٹوریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کے روز 3 بجے کے قریب زیک لینٹز پارک وے اور موکنگ برڈ لین کے شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک دوانجن والا پائپر ناواجو سڑک پر تین کاروں سے ٹکرا گیا اور فوسیلج پر آدھے حصے میں تقسیم ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار چار افراد زخمی ہو گئےایک کی حالت غیر ہے تاہم سڑک پر کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔