Light
Dark

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  آج شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 10 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی کہاں پڑی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی جناح ٹرمینل پر ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل پر گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 10.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گلستان جوہر میں 13، شاہراہ فیصل 13.5، ماڑی پور 12.5 اور بن قاسم میں 13.8 ڈگری تک درجہ حرارت رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *