Light
Dark

مہنگائی کے باوجود گاڑیوں کی فروخت کتنی رہی؟حیران کن اعدادوشمار جاری

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت بہتر مگر ایک مہینے کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت کم رہی،

ملک بھر میں نومبر 2024 کے مہینے 25 فیصد کمی سے7ہزار 909 گاڑیاں فروخت ہوئیں،نومبر2023 سے نومبر 2024 تک گاڑیوں کی فروخت میں52 فیصداضافہ ہوا ۔

پامارپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک 6لاکھ 40ہزار 652 آٹو یونٹس فروخت ہوئے ،جولائی سے نومبر تک پانچ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کی شرح 24 فیصدریکارڈ کی گئی،

تیرہ سو سی سی گاڑیوں کی فروخت 2 فیصد کمی سے 3ہزار930 رہی ، ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت 33 فیصد کمی سے 381 رہی ، ٹریکٹرز کی فروخت 98 فیصد اضافے سے 3ہزار 3428 یونٹس رہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کے 63یونٹس فروخت ہوئے ، موٹرسائیکل کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 143 یونٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ 17 ہزار 340 رہی،گاڑیاں، موٹرسائیکل ،بس ، ٹرک ،ٹریکٹرز ، چیپ سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 12 فیصد کمی سے 1 لاکھ 34 ہزار 63 رہی۔

آٹو ماہرین کاکہناہے کہ بھاری ٹیکسز اور ڈیمانڈ میں کمی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *