Light
Dark

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد:
حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور اس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ اسی طرح ونٹرپیکیج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی جو 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *