وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں، آئی ایم ایف کو قرضہ 10 سال کی مدت میں قابل واپسی ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔