جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو انٹرویو نہ دینے کے حوالے سے بتایا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہرکوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے جن کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں، اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہیں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔