Light
Dark

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

غزہ میں جنگ ختم کی تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی: نیتن یاہو
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *