کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ڈالی جانے والی نئی کینال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حب کینال پہنچ گئے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے نئی کینال پر کام تیزی سے جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پرانی کینال جس سے 100 ایم جے ڈی پانی کی فراہمی کی جاتی ہے اس سے رساؤ اور سپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے لیے نئی کینال ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئی کینال کی تعمیر کے بعد 100 ایم جی ڈی سے زائد پانی کراچی کی عوام کو فراہم کیا جاسکے گا انہوں نے بتایا کہ نئی کینال کی تعمیر کا کام 87 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ اس نئی کینال کو ایک سال کے اندر اندر فعال کردیا جائے گا۔ اگست 2025 تک اس کینال سے کراچی کی عوام کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔