ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ایک روز قبل پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ ماضی کی پرفارمنس ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی، ہہاں پر سیریز کے لیے آئے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے۔
پاکستان کا 2019 کے بعد یہ جنوبی افریقا کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ تینوں فارمیٹس میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔
قومی کر کٹ ٹیم میں محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے