صدارتی آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کر رکھی تھی۔
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔