ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار609 امیدوارشرکت کریں گے، امیدواروں کوصبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی بی اے سکھر کے مطابق پرچہ200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا، دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا۔
گزشتہ شب وی سی، آئی بی اے سکھر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش میڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ جعلی ہے۔
وی سی ڈاکٹر آصف شیخ نے کہا کہ طلبا کو یقین دلاتا ہوں ہمارا پرچہ لیک نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف طریقے سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن بنائیں گے