محمد الجولانی کون ہیں؟
عرب میڈیا کے مطابق ابو محمد الجولانی 2016 سے خود کو اپنے گروپ کو بشار الاسد کے جبر سے آزاد شام میں ایک قابل اعتماد قیادت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابو محمد الجولانی نے تقریباً ایک دہائی سے اپنی تنظیم حیات تحریر الشام کو دیگر مسلح قوتوں سے الگ کر کے صرف شام میں “اسلامی ریاست” کے قیام پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔
ابو محمد جولانی کی تنظیم نے شامی شہریوں کو شہری خدمات، تعلیم، صحت، عدالتی نظام اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کیلئے ادلب شہر میں شامی سیلویشن حکومت قائم کی.
جولانی کی تنظیم سے متعلق انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقامی مبصرین کا کہنا تھا کہ وہ اختلاف رائے کو برداشت نہیں کرتے اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف گولیاں تک چلا دیتے ہیں۔