اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
امور منصور جعفر نے کہا کہ ماضی میں عراق، لیبیا اور افغانستان میں ایسے ہی حکومت تبدیلی کی کوشش کی گئی لیکن وہاں استحکام نہیں آ سکا، شام میں بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ماہر بین الاقوامی امور ہما بقائی کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کی کمانڈ اور ڈسیپلن بہت اچھا ہے، اسی لیے انہوں نے تیزی سے مختلف شہروں پر قبضہ کیا اور شامی فوج کو پیچھے دھکیلا، امید ہے شام الیکشن کی طرف جائے گا۔