Light
Dark

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

گزشتہ روز پاکستان کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا۔

نئے فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے بلکہ یہ میچز کسی تیسرے مقام پر ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جو ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *