Light
Dark

کراچی: پاکستان میں یونیسف کی جانب سے پہلی خاتون سفیر برائے اطفال صبا قمر نے جرمن قونصل خانے میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بچوں کے حقوق اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع  پر صبا قمر نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کے لیے ثابت قدم ہے، پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کے لیے کیے جانے والے کام قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی یونیسف کو فنڈز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، گزشتہ 3 برسوں کے دوران یونیسف کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ گلوبل وارننگ ایک عالمی مسئلہ ہے، گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

جرمن قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کے لیے صبا قمر کو بیج بھی فراہم کیے گئے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور درخت لگانے کی مہم کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے، جرمن قونصل جنرل نے جرمنی کے قونصل خانے کی جانب سے شجر کاری اور آگاہی مہم میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *