جسٹس امین الدین نے از خود نوٹس کی سماعت کےلیے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ 9 دسمبر کو ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت کرےگا۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخودنوٹس لیا تھا۔