بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل سنیل پال کے اچانک غائب ہونے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم پولیس نے انہیں ٹریس کرکے رابطہ کیا اور وہ بحفاظت گھر پہنچ گئے۔
گھر پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں سنیل نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ مجھے 2 دسمبر کو نئی دہلی سے اغوا کیا گیا تھا لیکن اب میں بحفاظت گھر واپس آ گیا ہوں، میں نے پولیس کو اپنا بیان دے دیا ہے، پولیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کروں گا۔
اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنیل پال نے کہا میں انتہائی خوفزدہ ہوں، وہ 24 گھنٹے میری زندگی کے برے ترین دن تھے، مجھے اب بھی اس واقعے کو بھولنے میں کئی عرصہ لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے سالگرہ کی نجی تقریب میں کامیڈی شو پرفارم کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، مجھے 50 فیصد رقم ایڈوانس میں دے دی گئی تھی، انہوں نے میرے لیے گاڑی ائیرپورٹ پر گاڑی بھیجی ، اس کے ایک گھنٹے بعد مجھے کسی اور گاڑی میں شفٹ کردیا گیا، یہ وہ وقت تھا جو ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
سنیل پال نے کہا کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو اغوا کرلیا گیا ہے، آنکھوں پر پٹی باندھ کر وہ مجھے کسی جگہ لے گئے، 7 سے 8 لوگ تھے جو مجھ پر چیخ چلا رہے تھے، انہوں نے میری زندگی خطرے میں ڈالی۔
کامیڈین کے مطابق اغوا کاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد میں نے ممبئی میں اپنے دوستوں کو فون کیا کہ پیسے اکٹھے کریں، اس کے بعد میں نے اغواکاروں کو 7 سے 8 لاکھ روپے دیے۔
نیل پال مزید نے کہا پولیس نے مجھ سے مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے لیکن میں بہت زیادہ صدمے میں ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں مقدمہ درج کراؤں گا یا نہیں، اغواکاروں نے مجھے دھمکیاں تو نہیں دیں لیکن کہا ہے کہ اگر میں نے ان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو وہ میرے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے۔
کامیڈین و اداکار نے بتایا کہ مجھے اغواکاروں نے بس اڈے پر چھوڑا اور گھر جانے کے لیے صرف 20 ہزار روپے دیے۔
Previous Postماضی کی مقبول ترین بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 برس بعد اپنے وطن بھارت پہنچیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی جذباتی دکھائی دے رہی تھیں۔Next Postلاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک مصنوعات بنانے، سپلائی کرنے، اور ری سائیکل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔