Light
Dark

ماضی کی مقبول ترین بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 برس بعد اپنے وطن بھارت پہنچیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی جذباتی دکھائی دے رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا کلکرنی پر منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی جسے ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بالآخر خارج کرکے اداکارہ کو کلین چٹ دے دی۔

ممتا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں بتایا گیا کہ  ‘میں 2000 میں اپنے ملک سے باہر گئی تھی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں، جب میرا جہاز بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں اور بائیں دیکھ رہی تھی ، میں نے اپنے ملک کو 24 سال بعد  دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *