بھارتی میڈیا کے مطابق زیر حراست شخص رواں ہفتے زبردستی سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ میں گھس گیا تھا جس کے بعد اس نے اداکار سے سامنا ہونے پر سوال کیا کہ کیا بشنوئی کو فون کروں؟ بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کو مزید تفتیش کے لیے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر تاوان مانگنے والے افراد کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔
دوسری جانب بھارت کا بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دے چکا ہے جب کہ سلمان کے قریبی دوست و سیاست دان بابا صدیقی کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے ہی قتل کیاہے۔