Light
Dark

کراچی: بدلتے موسم کے ساتھ بچوں میں کھانسی اور حلق کا ورم تیزی سے پھیلنے لگا

کراچی: بدلتے موسم کے ساتھ بچوں میں کھانسی اور حلق کا ورم تیزی سے پھیلنے لگا


صدر پاکستان پیڈیٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ بچے وائرل انفیکشن کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں، بچوں میں کھانسی اور حلق کا ورم تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لیے بدلتے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط لازمی ہے۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق غیر معیاری غذا اور مشروبات کا استعمال بیماری کا باعث ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرد اور مٹی سے بھی نزلہ کھانسی زکام کے امراض بڑھ رہے ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *