کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ضبط کی جانے والی گاڑیوں کی نیلامی سے قبل ان گاڑیوں کالیب ٹیسٹ کرنالازمی قراردےدیاہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے ایس آراو1964جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ مختلف کارروائیوں میں ضبط شدہ گاڑیوں کو نیلامی میں ڈالنے سے قبل ایک معروف فرانزک لیبارٹری کے ذریعے فرانزک ٹیسٹ کروایاجائے اوراس کے بعد ہی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے تاکہ نیلامی کے بعد ان گاڑیوں کے خریداروںکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے جبکہ بندرگاہوں کے ذریعے درآمد کی جانے والی یا زائد المعیاد گاڑیوں کی نیلامی کے لئے لیب ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں ہوگی اوران گاڑیوں کی نیلامی بدستورجاری رہے گی