جیولری شاپ پر غیر ملکی کرنسی کے عوض سونا اور پاکستانی کرنسی دی جاتی تھی: ایف آئی اے حکام۔
ایف آئی اے نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں جیولری کی دکان کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کا غیر قانونی دھندے کا پتا لگا کر 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے۔
ڈائریکٹر ایف ائی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے صبح سویرے کلفٹن بلاک 6 میں کارروائی کی، جیولرز سے 40 ہزار امریکی ڈالر اور 23 لاکھ روپے پاکستانی ضبط کیےگئے۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ کلفٹن میں چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیر ملکی کرنسی کے عوض سونا اور پاکستانی کرنسی دی جاتی تھی