الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کی وقفے کے جاری رہے گا۔ حلقے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن سمیت حلقے میں مزید 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں