جے شاہ نے یکم دسمبر کو بطور آئی سی سی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کا عبوری سیکرٹری مقرر نہیں کیا جا سکا ہے اور روز مرہ کے امور کے لیے بورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ضروری ہے۔
روزہ مرہ کے معاملات پر سیکرٹری کے دستخط ہونا ہوتے ہیں اس لیے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات رکے ہو ئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکرٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیر غور ہے۔
اس کے علاوہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل کا نام بھی سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ہے۔